رمضان المبارک: واٹس ایپ نے مسلم صارفین کے لیے لانچ کیا خصوصی ’اسٹیکرس پیک‘

چیٹنگ ایپ واٹس ایپ ہولی، دیوالی اور کرسمس جیسے تہوار کے موقع پر اکثر اسٹیکرس پیک لانچ کرتا رہا ہے، اس بار رمضان کی آمد پر بھی کئی طرح کے اسٹیکرس فراہم کیے گئے ہیں۔

واٹس ایپ / آئی اے این ایس
واٹس ایپ / آئی اے این ایس
user

تنویر

واٹس ایپ نے رمضان المبارک کے پیش نظر اپنے صارفین کے لیے ایک مفید اسٹیکرس پیک لانچ کیا ہے جس کے ذریعہ آپ اپنے دوستوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ انداز میں انھیں دعاؤں اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ دراصل واٹس ایپ ہولی، دیوالی اور کرسمس جیسے تہوار کے موقع پر اکثر اسٹیکرس پیک لانچ کرتا رہا ہے، اس بار رمضان کی آمد پر بھی کئی طرح کے اسٹیکرس فراہم کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ’رمضان ٹوگیدر‘ (Ramzan Together) نام سے اسٹیکرس پیک پیش کیا گیا ہے جسے آپ آج سے ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ کے اس پیک میں کل 28 اسٹیکرس دیے گئے ہیں جسے صارفین اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ ان اسٹیکرس کو استعمال کرنے کےلیے آپ کسی بھی دوست کے چیٹ باکس میں جائیں اور ایموجی آئیکن پر ٹیپ کریں۔ یہاں پر آپ کو ایموجی کے علاوہ جی آئی ایف اور اسٹیکر کے آپشن ملیں گے۔ اب یہاں اسٹیکر پر جا کر دائیں طرف دیے گئے ’+‘ سائن پر ٹیپ کریں۔ اس میں آپ کو نئے اسٹیکرس پیک سب سے اوپر ہی نظر آ جائیں گے۔ اب آپ اپنی پسند کے مطابق اس کا استعمال کیجیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔