روزہ و افطار کے تعلق سے حدیث و روایت... (1)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (ترجمہ) ”میرے بندوں میں مجھے پیارے وہ ہیں جو افطار میں جلدی کریں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آ چکا ہے اور آج ہندوستان میں پہلا روزہ ہے۔ ہم 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے اس پاکیزہ مہینے میں روزہ و افطار کے تعلق سے روزانہ کچھ حدیث و روایت پیش کریں گے تاکہ آپ روزہ و افطار کی اہمیت و افادیت سے روشناس ہو سکیں اور آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہو۔ تو لیجیے پیش ہے اس سلسلہ کی پہلی قسط...

  • رمضان المبارک میں افطاری کرنے کی بہت فضیلت ہے۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (ترجمہ) ’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔‘‘ (مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب فضل السحور و تاکيد استحبابه، 2:771، رقم: 1098)

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث قدسی میں ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے (ترجمہ) ”میرے بندوں میں مجھے پیارے وہ ہیں جو افطار میں جلدی کریں۔‘‘ (ابن حبان، الصحيح، 4:558، رقم: 1670)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔