این ڈی اے کی اتحادی ’ایل جے پی‘ میں پھوٹ، پاسوان کو جھٹکا

پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیا نند شرما نے رام ولاس پاسوان پر صرف اور صرف اپنے اہل خانہ کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ایل جے پی پاسوان کی ایک خاندانی جاگیر میں تبدیل ہو گئی ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور جنرل سکریٹری ستیا نند شرما نے پارٹی کے متعدد دیگر عہدیداران کے ساتھ اجتماعی طور پر استعفی دے دیا ہے اور ایک نئی پارٹی ایل جے پی (سیکولر) قائم کر لی ہے۔

ستیا نند شرما نے رام ولاس پاسوان پر صرف اور صرف اپنے اہل خانہ کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ایل جے پی پاسوان کی ایک خاندانی جاگیر میں تبدیل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’رام ولاس پاسوان کے خاندان کا پارٹی میں غلبہ ہے اور پارٹی میں کوئی اندرونی ازادی باقی نہیں رہ گئی ہے۔‘‘


واضح رہے کہ، بی جے پی کی اتحادی پارٹی ایل جے پی نے بہار میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں اپنی تمام چھ سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ ان چھ ارکان پارلیمان میں پاسوان کے خاندان کے تین ارکان، ان کے بیٹے اور دو چھوٹے بھائی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jun 2019, 6:10 PM