نوجوان کی چاقو لے کر پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش، پولس نے کیا گرفتار

دہلی کے وجے چوک پر ایک شخص چاقو لے کر پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا، پولس نے اس کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے اس کو گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پارلیمنٹ میں سیکورٹی انتظام میں ایک بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پارلیمنٹ احاطہ میں اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب ایک شخص چاقو لے کر پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جبکہ وہ شخص پارلیمنٹ کے اندر گھسنے میں کامیاب نہیں ہوا کیونکہ اس سے پہلے ہی سیکورٹی فورسز نے اس کو پکڑ لیا۔ یہ شخص پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک سے گھسنے کی کوشش کر رہا تھا اور یہ وی وی آئی پی گیٹ ہے، اسی گیٹ سے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کا نام ساگر انسا ہے اور وہ دہلی کے لکشمی نگر علاقہ کا رہنے والا ہے۔ جس وقت اسے گرفتار کیا گیا وہ عصمت دری معاملہ میں قید رام رحیم کی حمایت میں نعرے لگا رہا تھا۔ پولس اسے پارلیمنٹ ہاؤس پولس اسٹیشن لے گئی ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ پولس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چاقو لے کر پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا اس شخص کا کیا مقصد تھا۔

واضح رہے اس سے پہلے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہو چکا ہے اور اس حملہ کے بعد پارلیمنٹ کی سیکورٹی مزید سخٹ کر دی گئی تھی۔ اس خبر کے بعد پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو لے کر پولس کو تشویش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔