رام مندر میں 22 جنوری کو ہوگی رام للا کی ’پران پرتشٹھا‘، پی ایم مودی کو ملا دعوت نامہ

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آج کا دن بہت جذباتی بھرا ہے، ابھی شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے عہدیدار مجھ سے میری رہائش پر ملنے آئے اور شری رام مندر میں پران پرتشٹھا کے موقع پر مدعو کیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>رام مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے عہدیداروں کے ساتھ پی ایم مودی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

رام مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے عہدیداروں کے ساتھ پی ایم مودی، تصویر@narendramodi

user

قومی آوازبیورو

ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔ اس درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ 22 جنوری 2024 کو رام مندر میں رام للا کی پران پرتشٹھا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یعنی رام مندر کے گربھ گرہ میں 22 جنوری کو رام للا کی مورتی نصب کی جائے گی۔ یہ عمل وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سے انجام پائے گا۔

اس سلسلے میں شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ دیا ہے جسے انھوں نے قبول بھی کر لیا ہے۔ اس دعوت نامہ سے متعلق شری رام جنم بھومی ٹرسٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’شری رام جنم بھومی مندر میں بھگوان شری رام للا کی پران پرتشٹھا مورخہ 22 جنوری 2024 کو عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے دست مبارک سے ہوگی۔‘‘


وزیر اعظم نریندر مودی نے خود بھی اپنے ذاتی ’ایکس‘ ہینڈل سے اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج کا دن بہت جذباتوں سے بھرا ہوا ہے۔ ابھی شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے عہدیدار مجھ سے میری رہائش پر ملنے آئے تھے۔ انھوں نے مجھے شری رام مندر میں پران پرتشٹھا کے موقع پر ایودھیا آنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہا ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی زندگی میں اس تاریخی موقع کا گواہ بنوں گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔