غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘

راکیش ٹکیت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کسان نے قومی پرچم کی بےحرمتی نہیں کی، کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کے لئے سازش رچی جا رہی ہے، بی جے پی تشدد میں ملوث ہے

کسان لیڈر راکیش ٹکیت / Qaumi Awaz / Vipin
کسان لیڈر راکیش ٹکیت / Qaumi Awaz / Vipin
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے دہلی اور یوپی کے درمیان غازی پور بارڈر پر کئی روز سے جاری احتجاج کو ختم کرنے کے لئے غازی آباد انتظامیہ کے الٹی میٹم اور بھاری پولیس فورس کی تعیناتی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے اور حکومت سے مذاکرات ہونے تک اس جگہ کو خالی نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے پانی اور بجلی کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی بند کر ہے، ہمیں اپنے دیہات سے پانی ملے گا۔

غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘
غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘
غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘
غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘
غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘
غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘
غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘
غازی پور بارڈر خالی کرنے سے راکیش ٹکیت کا انکار، بولے- ’تحریک کچل رہی سرکار، یہی ان کا اصل چہرہ‘

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ اتر پردیش پولیس کسان احتجاجیوں کو گرفتار کرنے آئی ہے۔ غازی پور جائے مظاہرہ پر ٹکیت نے کہا، "اتر پردیش پولیس ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے بھی پرامن احتجاج کی حمایت کی ہے۔ غازی پور میں احتجاج کے مقام پر کوئی تشدد نہیں ہوا تھا۔ اس کے باوجود حکومت کسانوں کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ اترپردیش حکومت کا اصل چہرہ ہے۔"

ان کا یہ بیان غازی پور مظاہرے کے مقام پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی کے بعد آیا ہے۔ اس دوران ٹکیت نے یہ بھی زور دیا کہ کسی بھی کسان نے ہندوستانی قومی پرچم کی توہین نہیں کی۔ انہوں نے پنجابی اداکار دیپ سدھو کے خلاف سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا جو لال قلعے کی فصیل پر پرچم لہرانے میں ملوث تھا۔ ٹکیت نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں نے سدھو کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "کسانوں کے احتجاج کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کسانوں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے تشدد میں ملوث ہے۔"

خیال رہے کہ آج دوپہر بعد اچانک غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اور متعدد دیگر اعلی عہدیدار غازی پور بارڈر پر چلنے والے کسانوں کے احتجاج کے مقام پر پہنچ گئے اور انہیں شام کے اواخر تک احتجاجی مقام کو خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔ اس کے فوراً بعد ہی غازی پور کی سرحد پر بھاری پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے۔ اس سے قبل گذشتہ رات غازی پور بارڈر پر بجلی اور پانی کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Jan 2021, 9:24 PM