راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی

راکیش ٹکیت نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ مندروں کے بارے میں بہت تبصرے کر رہے ہیں۔ انہیں اپنی حفاظت کے لئے جتنے ہتھیار چاہیے جمع کرلیں، کیونکہ ان کا قتل کر دیا جائے گا۔

راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس
راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

غازی آباد: زرعی قوانین سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے، اس سلسلہ میں کسان رہنما نے مقامی کوشامبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے ان کے فون پر ایک نامعلوم شخص نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے پلیٹ فارم سے مندروں کے بارے میں تبصرے کر رہے ہیں۔ انہیں اپنی حفاظت کے لئے کتنے ہتھیار چاہیے جمع کرلیں، کیونکہ ان کا قتل کر دیا جائے گا۔ فون پر دھمکی ملنے کے بعد راکیش سنگھ ٹکیت نے دیر شام پولیس افسران سے اس سلسلے میں تحریری شکایت کی ہے۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ راکیش سنگھ ٹکیت کی سیکورٹی نظام کے حوالے سے ٹھوس انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔