راجیہ سبھا انتخاب: کراس ووٹنگ کرنے والے 5 اراکین اسمبلی کے خلاف ہریانہ کانگریس کا سخت ایکشن، معطلی کا حکم جاری

ہریانہ کانگریس کے صدر راؤ نریندر سنگھ نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے خلاف معطلی کی کارروائی ریاستی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔

کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
i
user

قومی آواز بیورو

ہریانہ کانگریس نے 5 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ نارائن گڑھ کی رکن اسمبلی شیلی چودھری، سڈھورا کی رکن اسمبلی رینو بالا، رتیا سے رکن اسمبلی سردار جرنیل سنگھ، پنہانا سے رکن اسمبلی محمد الیاس اور ہتھین سے رکن اسمبلی محمد اسرائیل کو معطل کیا گیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے راجیہ سبھا انتخاب میں کراس ووٹنگ کی تھی۔

راجیہ سبھا انتخاب: کراس ووٹنگ کرنے والے 5 اراکین اسمبلی کے خلاف ہریانہ کانگریس کا سخت ایکشن، معطلی کا حکم جاری

انڈین نیشنل کانگریس نے تنظیمی ڈسپلنری کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہریانہ کے 5 اراکین اسمبلی کو فوری اثر سے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔ ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر راؤ نریندر سنگھ نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نارائن گڑھ، سڈھورا، پنہانا اور ہتھین اسمبلی حلقوں سے منتخب اراکین اسمبلی شیلی چودھری، رینو بالا، سردار جرنیل سنگھ، محمد الیاس اور محمد اسرائیل کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب معطل کیا گیا ہے۔


راؤ نریندر سنگھ نے واضح کیا کہ یہ کارروائی ریاستی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ ہریانہ کانگریس صدر نے بتایا کہ ان اراکین اسمبلی نے حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا انتخاب کے دوران پارٹی کے امیدوار کے خلاف ووٹنگ کر سنگین ڈسپلن شکنی کا ثبوت دیا جو تنظیم کی قدروں کے موافق نہیں ہے۔ راؤ نریندر سنگھ نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن ہی سب سے اہم ہے اور کسی بھی سطح پر ڈسپلن شکنی کو منظور نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ سبھی لیڈران اور کارکنان کے لیے واضح پیغام ہے کہ پارٹی کے اجتماعی فیصلے اور طے کردہ رخ کے خلاف کسی بھی طرح کی سرگرمی پر سخت کارروائی یقینی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔