راجیہ سبھا انتخاب: 8 ریاستوں کی 9 سیٹوں کے لیے بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی

آسام سے رنجن داس و رامیشور، بہار سے منن کمار، ہریانہ سے کرن چودھری، مدھیہ پردیش سے جارج کورین، مہاراشٹر سے دھیریہ شیل، اڈیشہ سے ممتا موہنتا، راجستھان سے رونیت, تریپورہ سے راجیو بھٹاچاریہ اتارے گئے ہیں

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا / تصویر یو این آئی
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

راجیہ سبھا میں 9 ریاستوں کی 12 سیٹوں کے لیے 3 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے پیش نظر بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے سبھی 9 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جس میں کرن چودھری کو ہریانہ سے اور رونویت بٹو کو راجستھان سے اتارا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے پروگرام کا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی میں امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال شروع ہو گیا تھا۔ آج باضابطہ پریس ریلیز جاری کر پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے الگ الگ ریاستوں میں ہونے والے آئندہ راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے کچھ ناموں پر منظوری دی ہے۔


جاری پریس ریلیز کے مطابق بی جے پی نے آسام سے رنجن داس اور رامیشور تیلی، بہار سے منن کمار مشرا، ہریانہ سے کرن چودھری، مدھیہ پردیش سے جارج کورین، مہاراشٹر سے دھیریہ شیل پاٹل، اڈیشہ سے ممتا موہنتا، راجستھان سے سردار رونیت سنگھ بٹو اور تریپورہ سے راجیو بھٹاچاریہ کو امیدوار بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔