کرنی سینا کے صدر کا گولی مار کر قتل، کچھ دن قبل لارینس بشنوئی گینگ نے دی تھی دھمکی

جرائم پیشوں نے شری راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا گولی مار کر قتل کر دیا، واقعہ کو انجام دینے کے بعد سبھی جرائم پیشے فرار ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے جئے پور میں آج قتل کا ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرائم پیشوں نے شری راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، بدمعاشوں نے سکھدیو سنگھ کے سیکورٹی گارڈ کو بھی گولی ماری ہے۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد سبھی بدمعاش موقعہ واردات سے فرار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سکھدیو سنگھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ مقامی تھانہ کی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل واقعہ شیام نگر میں پیش آیا۔ سکھدیو سنگھ گوگامیڈی اپنی رہائش پر تھے تبھی نامعلوم بدمعاش پہنچے اور فائرنگ شروع کر دی۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ لارینس بشنوئی گینگ کے لیڈر سمپت نہرا نے سکھدیو سنگھ کو پہلے ہی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد سکھدیو نے جئے پور پولیس کو ایک تحریری شکایت دی تھی۔


ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار بدمعاش دو اسکوٹی پر سوار ہو کر پہنچے تھے۔ سکھدیو سنگھ کو 2 گولی لگنے کی جانکاری بھی سامنے آ رہی ہے۔ پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ شیام نگر جن پتھ پر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی منگل کی دوپہر تقریباً 1.45 بجے اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے، تبھی بدمعاشوں نے ان پر گولیاں چلا دیں۔ سکھدیو سنگھ کو فوراً میٹرو ماس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ اس وقت میٹرو ماس اسپتال کے باہر کرنی سینا کے کارکنان کی زبردست بھیڑ جمع ہے۔

ایک افسر نے میڈیا کو جانکاری دی کہ پولیس کی ایک ٹیم اسپتال پہنچ چکی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور پھر آگے کی کارروائی ہوگی۔ پولیس نے جائے حادثہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کھنگالے ہیں اور بدمعاشوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد از جلد واردات میں شامل سبھی قصوروار گرفتار کر لیے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔