رجنی کانت نے سیاست میں قدم رکھنے پر دوبارہ غور کرنے سے کیا انکار

رجنی کانت کے ذریعہ سیاست میں قدم نہ رکھنے کے اپنے فیصلہ پر قائم رہنے کے بعد ’رجنی مکل مندرم‘ نے کہا کہ اس تنظیم کے ممبران اب اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آزاد ہیں۔

رجنی کانت، تصویر یو این آئی
رجنی کانت، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چنئی: اداکار رجنی کانت کے سیاست میں داخل نہ ہونے کے اپنے فیصلے پر ازسرنو غور کرنے سے انکار کے بعد رجنی مکل مندرم (آر ایم ایم) نے پیر کو کہا کہ تنظیم کے ممبران اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے آزاد ہیں۔

آر ایم ایم کے ایڈمنسٹریٹر وی ایم سدھاکر نے یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ ممبران آر ایم ایم چھوڑنے کے بعد دوسری سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے آزاد ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اراکین دوسری سیاسی جماعتوں میں بھی جاتے ہیں تو انہیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ رجنی کانت کے مداح آر ایم ایم کے ممبر تھے۔


واضح رہے کہ سیاست میں آنے اور 2021 میں ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کے اعلان کے بعد رجنی کانت نے غیر متوقع طور پر یو ٹرن لے لیا اور کہا کہ وہ اپنی صحت اور کورونا وبا کے تناظر میں ایک سیاسی پارٹی کی تشکیل نہیں کریں گے۔ ان کے مداحوں نے احتجاج کرتے ہوئے اداکار سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی، لیکن فیصلے پر رجنی کانت نے ان سے اس طرح کے مظاہرے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔