راجستھان: سرسوں اور چنے کی سہارا قیمت پر خریداری کے لئے 25 مارچ سے آن لائن رجسٹریشن

کوآپریٹو وزیر ادے لال انجانا نے بتایا کہ متعینہ مراکز پر سرسوں 4650 روپے اور چنا 5100 روپے فی کوئنٹل کی سہاراقیمت پر کسانوں سے خریدا جائے گا۔

چنا، تصویر آئی اے این ایس
چنا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جئے پور: راجستھان میں سرسوں اور چنے کی سہارا قیمت پر خریداری کے لئے 25 مارچ سے آن لائن رجسٹریشن شروع کیا جائے گا۔ کوآپریٹو وزیر ادے لال انجانا نے یہاں بتایا کہ یکم پریل سے سرسوں کے 651 اور چنے کے بھی 651 مراکز پر خریداری شروع کی جائے گی۔ کسانوں سے سہارا قیمت پر چنا کی 6 لاکھ 14 ہزار 900 میٹرک ٹن اور سرسوں کی 12 لاکھ 22 ہزار 775 میٹرک ٹن کی خریداری کی جائے گی۔ کسانوں کی سہولت کے لئے سرسوں اور چنے کی خرید و فروخت کوآپریٹیو کمیٹیوں پر 264-264 مرکز اور گرام سیوا کوآپریٹیو کمیٹیوں پر 387-387 خریداری مرکز کھولے گئے ہیں۔

ادے لال انجانا نے بتایا کہ ایک موبائل نمبر پر ایک ہی کسان کا رجسٹریشن کیا جائے گا اور رجسٹریشن کا کام صبح 9 بجے سے شام سات بجے تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کسان کو رجسٹریشن کروانے کے لئے 31 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کسان کو آدھار کارڈ سے وابستہ بنک کھاتہ کی تفصیل کی جانچ کرلینی چاہیے۔ اگر کارڈ میں بینک کھاتہ کی تفصیل غلط درج ہے تورجسٹریشن سے قبل اسے درست کرالیں۔


ادے لال انجانا نے بتایا کہ متعینہ مراکز پر سرسوں 4650 روپے اور چنا 5100 روپے فی کوئنٹل کی سہاراقیمت پر کسانوں سے خریدا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزن کے وقت کسی طرح کی عدم سہولت سے بچنے کے لئے پیداوار کو طے ایف اے کیو معیارات کے مطابق تیار کر کے لائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔