راجستھان: گہلوت حکومت نے کسانوں کو دی بڑی راحت

کانگریس ریاستی صدر ڈوٹاسرا نے کہا کہ "کانگریس جو کہتی ہے، وہ کرتی بھی ہے۔ حکومت نے کسانوں کو وی سی آر معاملے میں 70 فیصد رقم جمع کروانے پر ہی تصفیہ کمیٹی میں معاملہ درج ہونے کی شرط کو ہٹا دیا۔"

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں کانگریس کی گہلوت حکومت نے وی سی آر معاملے میں بیس فیصد رقم جمع کرنے پر ہی تصفیہ کمیٹی میں معاملہ درج کرنے، زرعی کنیکشن دینے اور کورونا مدت کے دوران بجلی بل میں لیٹ فیس میں رعایت سمیت کئی اعلانات کر کے دیوالی سے پہلے کسانوں کو بڑی راحت دی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدراور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے سوشل میڈیا پر عوام کے ساتھ یہ خوشی ظاہر کی ہے ۔ ڈوٹاسرا نے کہا کہ جہاں مرکز میں مودی حکومت کسان مخالف زرعی بل لا کر کسان کے ایمان کو رہن رکھنا چاہتی ہے، وہیں کسانوں کی حامی کانگریس کی گہلوت حکومت نے ایک ساتھ چار بڑے فیصلے لے کر مرکزی سرکار کو آئینہ دیکھانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس جو کہتی ہے، وہ مقررہ وقت پر کرتی بھی ہے۔ کانگریس حکومت نے کسانوں کو وی سی آر کے معاملے میں 70 فیصد رقم جمع کروانے پر ہی تصفیہ کمیٹی میں معاملہ درج ہونے کی لازمی شرط کو ہٹا دیا ہے ۔ اب ریاست کے کسان صرف 20 فیصد رقم جمع کرکے اپنی بجلی چوری کا معاملہ تصفیہ کمیٹی کے پاس لے جا سکیں گے۔


انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بجلی کمپنیوں کو سرکار نے دس دن میں بجلی چوری کے معاملوں کا حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسان 50 فیصد یکمشت رقم جمع کرواتا ہے تو وی سی آر کے معاملے کا پوری طرح نمٹارا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ زرعی کنیکشن اور کورونا مدت میں بجلی لیٹ فیس میں رعایت سمیت دیگر فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔