زرعی بلوں کے خلاف راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گورنر کو سونپا میمورنڈم

اشوک گہلوت کے ہمراہ کانگریس ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا آج دوپہر میں راج بھون پہنچ کر زرعی بلوں کے خلاف صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام سے ایک میمورنڈم گورنر کے سپرد کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

زرعی بلوں کے خلاف کسانوں کی تحریک پورے ملک میں جاری ہے۔ کچھ ریاستوں میں سڑکوں پر نکل کر کسان نعرے بازی بھی کر رہے ہیں اور کسانوں کے حق میں اپوزیشن پارٹیاں بھی آواز بلند کر رہی ہیں۔ کانگریس نے راجدھانی دہلی کے ساتھ ساتھ یو پی، پنجاب، ہریانہ اور بہار جیسی ریاستوں میں مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے اور اس سیاہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

اس درمیان راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی بلوں کے خلاف گورنر کلراج مشرا کو ریاستی کانگریس کی جانب سے آج ایک میمورنڈم سونپا گیا۔ اشوک گہلوت کے ہمراہ کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی تھے۔ دونوں دوپہر میں راج بھون پہنچ کر زرعی بلوں کے خلاف صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام سے ایک میمورنڈم گورنرکو سونپا۔


قابل ذکر ہے کہ زرعی بلوں کے خلاف گزشتہ 24 ستمبر سے ہوئے کانگریس کے پندرہ روزہ احتجاج کے تحت پیر کو ریاستی کانگریس کے صدر ڈوٹاسرا کی قیادت میں کانگریس کی جانب سے ریاستی کانگریس کے دفتر سے راج بھون تک پیدل مارچ کیا جانا تھا۔ لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جے پور میں حکم امتناعی نافذ ہونے کے سبب ریاستی کانگریس نے اسے اتوار کے روز ملتوی کردیا۔ اس کے بعد پیر کے روز اشوک گہلوت اور ڈوٹاسرا نے گورنر سے ملاقات کی اور انہیں یہ میمورنڈم سونپا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔