ووٹنگ کے دوران بی جے پی ایم ایل اے کی غنڈہ گردی، بی ایس ایف جوان اور بی ایل او کو دھمکانے والا ویڈیو وائرل

شیر گڑھ سے بی جے پی کے ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھوڑ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بی ایس ایف جوان اور بی ایل اوز پر ناراض نظر آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویربشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

راجستھان میں لوک سبھا کی تمام 25 سیٹوں پر  ووٹنگ ہو چکی ہے ۔ اس دوران لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں جودھ پور کے شیر گڑھ سے ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھوڑ دبنگ دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر تعینات بی ایس ایف جوان پر بی جے پی رکن اسمبلی ناراض ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ  دھمکی دیتے نظر آ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ یہ ویڈیو لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران 26 اپریل کا ہے۔ یہ ویڈیو جودھ پور کے چمو گاؤں کے گورنمنٹ گرلز ہائر پرائمری اسکول، ناتھداؤ بوتھ کا بتایا  جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو سنیچر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی ایس ایف جوان کے ساتھ بدسلوکی کے بعد ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھور پولنگ بوتھ کے اندر بی ایل او کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم ایل اے بابو سنگھ راٹھور نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے پولنگ بوتھ کی ویڈیو ہے۔ وہ صبح تقریباً 10.30 بجے ووٹ ڈالنے گئے تھے۔ اس دوران کچھ ووٹروں نے انہیں بتایا کہ انہیں ووٹ ڈالنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان اور پولیس اہلکار آدھار کارڈ کی جانچ کر رہے ہیں اور انہیں واپس بھیج رہے ہیں اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔