راجستھان: ریئل اسٹیٹ اور پان مسالہ کمپنیوں کے خلاف انکم ٹیکس کا چھاپہ، 9 کروڑ روپے نقد اور 10 کروڑ روپے کے زیورات برآمد
چھاپے ماری کے پانچویں روز یعنی 7 سمتبر کو کوٹہ کے ایک پان مسالہ کاروباری کے یہاں سے 10 کروڑ روپے کا گٹکھا ضبط کیا گیا تھا۔ یہ گٹکھا بھنکروٹا کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔
.jpg?rect=0%2C0%2C1600%2C900&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
راجستھان کے مختلف اضلاع میں ریئل اسٹیٹ، پان مسالہ کمپنیوں اور دیگر کاروباریوں کے خلاف انکم ٹیکس کا چھاپہ مسلسل جاری ہے۔ اب تک افسران کروڑوں کی چوری کا سراغ لگا چکے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے کے چھٹے روز یعنی 8 ستمبر کو 12.50 کروڑ کی لین دین کا بڑا انکشاف کیا ہے۔ اب تک 9.5 کروڑ روپے نقد برآمد کی جا چکی ہیں اور 10.5 کروڑ کے زیوارات ضبط کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انکم ٹیکس ٹیم کو کلاؤڈ سرور بھی ملا ہے، جس میں کروڑوں کی لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پان مسالہ گروپ کے یہاں سے ایک غیر قانونی گودام برآمد ہوا ہے، جہاں سے کئی کروڑ کے مال ضبط کیے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس کی کارروائی کے دوارن موقع پر ’سی جی ایس ٹی‘ کی ٹیم بھی موجود تھی۔ یہ گودام جی پی ایس ڈیوائس کی مدد سے ڈھونڈا گیا۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس کی ٹیم کو ایک تجوری بھی ملی ہے۔ فرش کے اندر بنائی گئی اس تجوری کو میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعہ تلاش کیا گیا۔ چھاپے کے دوران اور بھی کئی ریئل اسٹیٹ گروپ کا نام سامنے آیا ہے۔
دراصل انکم ٹیکس ٹیم نے جے پور کے 28 ٹھکانوں اور کوٹہ کے 2 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی تھی۔ گوکُل کِرپا گروپ، ہائی فلائی ریئل اسٹیٹ، وی آر پی گروپ، بھومیکا ڈیولپرس، ریاست گروپ اور کسان گروپ کے ڈائریکٹرس اور اس کے ساتھیوں کے خلاف انکم ٹیکس کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ مختلف اضلاع میں تقریباً 100 ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
چھاپے ماری کے پانچویں روز یعنی اتوار (7 سمتبر) کو کوٹہ کے ایک پان-مسالہ کاروباری کے یہاں سے 10 کروڑ روپے کا گٹکھا ضبط کیا گیا تھا۔ یہ گٹکھا بھنکروٹا کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔ محکمہ سی جی ایس ٹی کو یہ معاملہ سونپ دیا گیا ہے۔ چھاپے ماری فی الحال جاری ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ ضبط کردہ اثاثے کے اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔