راجستھان: وزیر اعظم مودی کی ریلی میں جا رہے 6 پولیس اہلکاروں کی سڑک حادثہ میں موت

وزیر اعظم کی انتخابی ریلی میں ناگور کے کھینواسر پولیس اسٹیشن اور مہیلا تھانے کی اہلکار کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی گاڑی کی کانوتا چوکی کے قریب ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان کے جھنجھنو میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ وزیر اعظم کی ریلی کے لیے جا رہے چھ پولیس اہلکار اتوار کی صبح چورو ضلع میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ ضلع کے سجان گڑھ صدر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا۔

جھنجھنو میں وزیر اعظم کی انتخابی ریلی میں ناگور کے کھینواسر پولیس اسٹیشن کے 6 پولیس اہلکاروں اور مہیلا تھانے کا ایک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار ایک زائیلو کار کے ذریعے جھنجھنو جا رہے تھے کہ سجان گڑھ صدر تھانے کی کانوتا چوکی کے قریب نیشنل ہائی وے 58 پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ صبح 5.30 بجے پیش آئے اس حادثے میں کار کا اگلا حصہ چکناچور ہو گیا۔


موقع پر ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کھینواسر تھانے کے اے ایس آئی رام چندر، کانسٹیبل کمبھرام، سریش مینا، تھانارام اور مہیلا تھانے کے کانسٹیبل مہیندر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثہ میں ہیڈ کانسٹیبل سکھارام اور کھینواسر پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل سکھارام زخمی ہوگئے جنہیں جودھ پور ریفر کردیا گیا۔ کانسٹیبل سکھرام کی بھی جودھ پور لے جاتے وقت موت ہو گئی۔ ڈی جی پی امیش مشرا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔