راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: سونم رگھوونشی اور راج کشواہا 13 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجے گئے

اندور کے رہنے والے بزنس مین راجہ رگھوونشی کا قتل 23 مئی کو میگھالیہ کے سُہرا علاقہ میں کر دیا گیا تھا۔ قتل کے الزام میں ان کی اہلیہ سونم اور اس کے عاشق راج سمیت 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راجہ اور سونم / آئی اے این ایس</p></div>

راجہ اور سونم / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اندور کے راجہ رگھوونشی قتل معاملہ کے کلیدی ملزمان سونم رگھوونشی اور ان کے عاشق راج کشواہا کو راحت ملنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ میگھالیہ کے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے ہفتہ (21 جون) کے روز دونوں ملزمان کو 13 روز کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اسسٹنٹ پبلک پرازیکیوٹر تشار چندا کے مطابق تفتیشی افسر نے پولیس حراست کے بجائے عدالتی تحویل کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ دوسری جانب اس معاملہ کے دیگر 3 ملزمان آکاش راجپوت، وشال سنگھ چوہان اور آنند کرمی کو پہلے ہی 14 روز کی عدالتی  تحویل میں بھیجا جا چکا ہے۔

 واضح ہو کہ اندور کے رہنے والے راجہ رگھوونشی ایک بزنس مین تھے، جس کا قتل 23 مئی کو میگھالیہ کے سُہرا علاقہ میں کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنی اہلیہ سونم رگھوونشی کے ساتھ یہاں ہنی مون پر آئے تھے۔ راجہ رگھوونشی کی اہلیہ سونم رگھوونشی اور اس کے عاشق راج کشواہا سمیت 5 لوگوں کو اس قتل معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راجہ رگھوونشی کی مسخ شدہ لاش 20 جون کو سُہرا کی ایک گہری کھائی سے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق راجہ رگھوونشی کے قتل کی سازش میں سونم اور راج کشواہا کے درمیان 200 سے زائد دفع فون پر بات چیت ہوئی تھی۔


رپورٹ کے مطابق راجہ رگھوونشی کے قتل معاملہ نے کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔ خاص طور پر سونم رگھوونشی کے کردار کے حوالے سے، جس کے بارے میں راجہ رگھونشی کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ وہ تحقیقات کو گمراہ کر رہی ہے۔ راجہ کے بھائی سچن رگھوونشی اور وپن رگھوونشی نے مطالبہ کیا ہے کہ سونم سے مزید گہرائی سے پوچھ تاچھ کی جائے تاکہ قتل کی پوری حقیقت سامنے آ سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔