آندھرا پردیش میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 25 اموات، راہل گاندھی کا اظہار غم

آندھرا پردیش میں بھاری بارش اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، متعدد افراد لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں، راہل گاندھی نے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آندھرا پردیش میں بھاری بارش اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، متعدد افراد لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں۔ ریاست کے کڈپا، اننت پور اور چتور اضلاع میں ہفتہ تک شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 17 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کے مختلف حصوں میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنوں سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔

اتوار کو ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے کہا ’’آندھرا پردیش میں سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ان کے لئے میری تعزیت ہے۔ کانگریس کے پیارے کارکنان، براہ کرم لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔‘‘


حکومت آندھرا پردیش کے مطابق انڈین ایئر فورس، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور آگ بجھانے والے عملہ نے مختلف اضلاع میں تقریباً 64 افراد کی جان بچائی ہے۔

ہفتہ کے روز اگرچہ بارش قدر کم ہوئی لیکن لوگوں کو زیادہ راحت نصیب نہیں ہو سکی کیونکہ کئی بستیاں اچانک آنے والے سیلاب کے پانی کی نذر ہو گئی۔ تروپتی شہر کے حالات بھی خراب نظر آ رہے ہیں۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کڈپا، اننت پورا اور چتور اضلاع میں نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فضائی سروے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حکام سے کہا ہے کہ وہ سیلاب کا پانی کم ہوتے ہی فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیں۔ حکومت نے سیلاب میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */