نوٹ بندی کی پانچویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر طنزیہ، مزاحیہ پوسٹس کی بارش

نوٹوں کی منسوخی کے بعد پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لئے بینکوں اور ڈاک گھروں کے سامنے لوگوں کی مہینوں تک لمبی قطار دیکھی گئی تھیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ملک میں بڑے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے موقع پر پیر کو ٹوئٹر اور فیس بک کے دنیا میں اس فیصلے پر طنزیہ،مزاحیہ، نوٹ میں خفیہ کمپیوٹر چپ جیسی پرانی خبروں کی ویڈیو کلپوں پر طنز اور کارٹون کی بارش رہی۔

ان پلیٹ فارموں پر 2000کے نوٹ پر پوٹیٹو چپس کا ایک ٹکڑا رکھ کر کھینچا گیا فوٹو خوب وائرل ہوا۔ یہ میڈیا کی ان رپورٹوں پر طنز تھا جن میں 2016کی نوٹوں کی منسوخی کے وقت ریزرو بینک کی طرف سے پہلی بار چلن میں لائے گئے 2000کے نوٹوں میں خفیہ کمپیوٹر چپ لگے ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ کئی ٹی وی اینکروں نے اپنی لمبی رپورٹ میں یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ 2000کے نوٹوں میں چپ لگائی گئی ہے جو بلیک منی کا پتہ لگانے میں سرکاری ایجنسیوں کی مد د کرے گی۔


خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 8نومبر 2016کو رات آٹھ بجے ٹیلی ویژن پر قوم کے نام خطاب میں ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کرنے کا سنسنی خیز فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلہ کے بعد ریزرو بینک نے 2000روپے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا اور 2000روپے کا نوٹ پہلی بار چلن میں لایا گیا تھا۔

نوٹوں کی منسوخی کے بعد پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لئے بینکوں اور ڈاک گھروں کے سامنے لوگوں کی مہینوں تک لمبی قطار دیکھی گئی تھیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔