گجرات کے ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، طوفان ’وایو‘ کے لوٹنے کا اندیشہ

بتایا جاتا ہے کہ جب ’وایو‘ طوفان دوبارہ 17 یا 18 جون کو کَچھ کے ساحل سے ٹکرائے گا تو یہ اتنا مضبوط نہیں ہو گا۔ یہ یا تو ایک عام طوفان کے طور پر یا شدید دباؤ کےطور پر ساحل سمندر سے ٹکرا سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گاندھی نگر: بحیرہ عرب میں طوفان’ وایو‘کے ایک بار پھر گجرات سمندر کی طرف لوٹنے کے اندیشہ کے درمیان ریاست کے ساحلی اضلاع میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق آج صبح چھ بجے تک 24 گھنٹے میں ریاست کے 13 اضلاع کے 61 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 122 ملی میٹر یا تقریبا پانچ انچ بارش ضلع گر سومناتھ کے سوتراپاڑا میں ہوئی ہے جہاں اس سے پہلے کے 24 گھنٹے میں 145 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ کل 20 تعلقہ میں ایک انچ یا اس سے زیادہ اور 10 میں دو انچ یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج صبح بھی پانچ اضلاع کے دس تعلقہ میں ہلکی سے درمیانہ بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ اس میں صبح چھ سے آٹھ بجے کے درمیان سب سے زیادہ 14 ملی میٹر اونا اور 11 ملی میٹر گر گڈھڈا تعلقہ میں درج کی گئی تھی۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درمیانہ یا بھاری بارش والے دیگر اہم تعلقہ اس طرح ہیں - ویراول (108 ملی میٹر)، تلالہ 102 (یہاں اس سے پہلے کے 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 160 ملی میٹر بارش ہوئی تھی)، مانگرول 93، كوڈينار 81، كتيانا 62 ، مالیہ 61، بھیسان 50، میندرڈا 49، جونا گڑھ شہر 48 اور ساوركنڈلہ 45 ملی میٹر۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک ریاست میں مانسون نہیں پہنچا ہے، اور اس میں اب مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ 13 جون کو گجرات سمندر سے تقریبا 150 کلومیٹر قریب پہنچنے کے بعد سمت بدل کر خلیج عمان کی طرف بڑھ جانے والا طوفان ’وایو‘ کے ایک بار پھر پلٹ کر گجرات کے دریائے کچھ سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ البتہ جب یہ 17 یا 18 جون کو کچھ کے ساحل سے ٹکرائے گا تو یہ اتنا مضبوط نہیں ہو گا۔ یہ یا تو ایک عام طوفان کے طور پر یا شدید دباؤ کےطور پر ساحل سمندر سے ٹکرا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔