14 ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ، درجہ حرارت میں مزید آئے گی گراوٹ

جموں و کشمیر، گلت، بلتستان، مظفرآباد، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں ہلکی بارش اور برفباری ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں موسم کے مزاج میں مزید تبدیلی آ سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

نارتھ ایسٹ آسام اور اس کے آس پاس ایک گردابی سائیکلونک سرکولیشن فعال ہے۔ اس کی وجہ سے موسم کا مزاج بدل سکتا ہے۔ ساتھ ہی ایک نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کے 9 مارچ سے مغربی ہمالیائی علاقے میں اثر ڈالنے کے امکان ہیں۔ یہ ویسٹرن ڈسٹربنس پاکستان کے اوپر میں واقع سائیکلونک سرکولیشن ہے جو سمندر کی تہہ سے 3.1 کلومیٹر اوپر اور تقریباً 72 ڈگری ای طول البلد سے شمال میں 30 ڈگری این عرض البلد کے آس پاس ایک ٹرف کے ساتھ ہے۔ یہ ڈسٹربنس اب مشرق، شمال-مشرق سمت میں منتقل ہو گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور شمالی مہاراشٹر میں شمال مغربی سمت سے تیز ہوائیں چلیں، اس کی وجہ سے ان ریاستوں میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر، گلت، بلتستان، مظفرآباد، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔ آسام میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔


مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اتر پردیش میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے جبکہ ہریانہ، دہلی، راجستھان اور گجرات میں 3 سے 4 ڈگری کی گراوٹ ہوئی ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں میں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، ودربھ، راجستھان، گجرات اور شمالی مہاراشٹر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور اس کے بعد وہ دھیرے دھیرے کم ہو جائیں گی۔ مشرقی آسام اور اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ لکش دیپ اور کیرالہ میں الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ راجستھان اور گجرات میں اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آ سکتی ہے۔


ادھر بہار میں بارش کے ساتھ آندھی، بجلی گرجنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 7 اور 8 مارچ کو گنگا سے سٹے مغربی بنگال اور سکم میں آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔