ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی، اس بارے میں ابہام پھیلایا جا رہا ہے: وزیر ریلوے

وزیر ریلوے نے پارلیمنٹ میں کہا کہ اس بارے میں ابہام پھیلایا جا رہا ہے، اس لیے حکومت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی

اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس
اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے پارلیمنٹ میں کہا کہ اس بارے میں ابہام پھیلایا جا رہا ہے، اس لیے حکومت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

ریلوے کے وزیر اشونی کمار ویشنو نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تقریباً 1200 ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کر رہی ہے، جس میں 1190 اسٹیشنوں پر جاری تعمیراتی کام مکمل طور پر سرکاری پیسے سے ہو رہا ہے۔ اس کام میں کوئی نجی شراکت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ریلوے کی نجکاری اور اس کی نجکاری کا منصوبہ رکھتی تو ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی پر اتنا پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔


ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو اس طرح سے تیار کیا جا رہا ہے کہ ہر اسٹیشن ٹریفک کے وسائل میں اہم کردار ادا کرے۔ اب جو ریلوے اسٹیشن بن رہے ہیں، ان پر 50 سال تک کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایسے منصوبوں میں تین سے چار سال لگتے ہیں لیکن حکومت ہند نے انہیں دو سے تین سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔