خواجہ غریب نواز عرس: چھپرا سے اجمیر تک چلے گی خصوصی ٹرین

ریلوے نے اجمیر شریف میں ہونے والے خواجہ غریب نواز کے 807 ویں عرس میں جانے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے چھپرا سے گورکھپور کے درمیان ایک جوڑی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گورکھپور: ریلوے نے اجمیر شریف میں ہونے والے خواجہ غریب نواز کے 807 ویں عرس میں جانے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے چھپرا سے گورکھپور کے درمیان ایک جوڑی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے کے سی پی آر او سنجے یادو نے میڈیا کو بتایا کہ اس ٹرین میں جنرل زمرے کے 9، سلیپر کے 7 اور اے سی تھرڈ ٹیئر کے دو کوچ لگائے جائیں گے۔

شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ خصوصی گاڑی سیوان، دیوریا صدر، گورکھپور، خلیل آباد، بستی، گونڈہ، بارہ بنکی، بادشاہ نگر، لکھنؤ، کانپور سنٹرل، اٹاوہ، ٹنڈلہ، آگرہ فورٹ بیانا، سوائے مادھو پور، درگا پور، جئے پور، فلیرا، کشن گڑھ اور مدار اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے چھپرا سے اجمیر تک کا سفر طئے کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 05103 چھپرا۔اجمیر خصوصی گاڑی 11 مارچ کو چھپرا سے 20:30 بجے روانہ ہوگی اور تیسرے دن 3:10 بجے اجمیر پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واپسی میں 05104 اجمیر چھپرا خصوصی گاڑی 15 کو اجمیر سے 23:55 بجے روانہ ہوگی اور مذکورہ بالا اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے تیسرے دن 02:50 بجے چھپرا پہنچے گی۔ اس گاڑی میں ایس ایل آر کےد و، جنرل کے نو، سلیپر کے سات اور ایس سی ۔3 کے دو دبوں سمیت 20 کوچ لگائے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔