اوڈیشہ میں ریل حادثہ، مال گاڑی کے 3 ڈبے پٹری سے اُترے، ریل خدمات متاثر
ٹٹلاگڑھ سے رائے پور جا رہی مال گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے افسران اور ماہرین کی ٹیم حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

ویڈیو گریب
اوڈیشہ میں جمعہ کی دیر رات ایک ریل حادثہ پیش آیا۔ یہاں ٹٹلاگڑھ سے رائے پور جا رہی ایک مال گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے جس سے ریلوے خدمات میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک ڈبہ جزوی طور سے پٹری کے کنارے میں پھنس گیا جبکہ دو پوری طرح سے ٹریک سے نیچے آ گئے۔ اس واقعہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی ریلوے ملازمین موقع پر پہنچے اور حالات سدھارنے میں لگ گئے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ٹٹلاگڑھ-رائے پور روٹ پر ہوا۔ ریلوے افسر اور تکنیکی ماہرین اس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے اس روٹ پر ٹرین خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ کئی ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چل رہی ہیں۔
ریلوے کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق 58218 رائے پور ٹیٹاگڑھ پسنجر 3 گھنٹے 52 منٹ لیٹ ہے۔ 18005 سملیشوری ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہے تو 18006 سملیشوری ایکسپریس 1 گھنتہ 2 منٹ تاخیر سے چل رہی ہے۔ اسی طرح 18425 پُری دُرگ ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہے۔ 18426 دُرگ ایکسپریس 3 گھنٹے 32 منٹ تاخیر سے چل رہی ہے۔
مال گاڑی کے پٹری سے اترے جانے کے واقعہ پر سنبل پور ڈی آر ایم تشار کانت پانڈے نے بتایا، "ان ویگنوں میں لال مٹی بھری ہوئی تھی اور انہیں سیمنٹ پلانٹ لے جایا جا رہا تھا۔ لائن 8 سے نکلتے وقت تین ویگن پٹری سے اتر گئے۔ مین لائن کو بحال کر دیا گیا۔ اس مال گاڑی کے تین ویگنوں کو چھوڑ کو باقی سبھی حصے کو ٹریک سے ہٹا سے دیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔