پی ایف آئی کے خلاف کئی ریاستوں میں پھر چھاپہ ماری، متعدد افراد گرفتار

دہلی میں بھی کئی مقامات پر پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں کے خلاف چھاپہ ماری کی گئی۔ جامعہ، نظام الدین، روہنی میں چھاپے مارے گئے ہیں اور مشرقی دہلی سے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آسام، کرناٹک، مہاراشٹر اور دہلی سمیت کچھ ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کی چھاپہ ماری چلا رہی ہے۔ آسام میں بھی 21 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک اور مہاراشٹر سے بھی کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دہلی میں بھی کئی مقامات پر پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جامعہ، نظام الدین، روہنی میں چھاپے مارے گئے ہیں اور مشرقی دہلی سے چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کرناٹک میں بھی پولیس کارروائی ہوئی ہے۔ بیدر، کولار، باگل کوٹ، وجے پورہ اور منگلور میں کارروائی کی گئی ہے، یہاں پی ایف آئی سے وابستہ 25 لوگوں کو احتیاطی تحویل میں لیا گیا ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے اورنگ آباد، سولاپور میں بھی چھاپے مار کر کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ کچھ دن پہلے پی ایف آئی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف ایجنسیوں کی ٹیم نے 15 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مار کر بنیاد پرست اسلامی تنظیم کے 106 لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ مہاراشٹر اور کرناٹک میں 20-20 افراد کے ساتھ تمل ناڈو (10)، آسام (9)، اتر پردیش (8)، آندھرا پردیش (5)، مدھیہ پردیش (4)، پڈوچیری (3)، دہلی (3) اور راجستھان (2) بھی گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔