رائے بریلی: سماج وادی پارٹی کے سابق ضلع صدر گرفتار

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سومو ڈھابہ معاملے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ضلع صدر آر پی ایادو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سومو ڈھابہ معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سابق ضلع صدر آر پی ایادو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 10/9 اکتوبر کو شہر کے رتاپور واقع سومو ڈھابہ میں ہوئی مارپیٹ اور اس کے بعد آدتیہ سنگھ عرف روی کی مشبہ حالت میں موت کے معاملے میں اب تک 12 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔یادو کے خلاف پولیس کو کلیدی ملزمین کی جانب سے کچھ اہم سراغ ملے تھے جس کی وجہ سے انہیں جیل بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں پولیس کو رڈار پر کچھ اور بڑے لیڈربھی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع کے رتاپور قصبے میں واقع سومو ڈھابہ میں ڈھابہ مالک ،ملازمین اور آدتیہ سنگھ عرف روی میں مارپیٹ ہوگئی تھی۔ جس کے بعد مہاراج گنج تھانہ علاقے کے تحت آدتیہ کی مشتبہ حالت میں لاش ملی تھی۔ اس معاملے میں ڈھابے کے مالک اور ملازمین سمیت تمام کی گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔ سومو ڈھابے کے پاس موجود نریش ہوٹل پر ناجائز قبضے کا بھی معاملہ درج کیا چکا ہے۔ نریش ہوٹل کے خلاف ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی ناجائز تعمیر کی تصدیق کرتے ہوئے قتل کے بعد ہوٹل سیز کردیا تھا۔

اس ضمن میں یہ بھی اطلاع ملی کہ ڈھابے کے مالک سریش یادو کی بیوی سروج یادو کے نام پر ایک نیا پٹرول پمپ بھی ہے جس میں الزام ہے کہ ان لوگوں نے پٹرول پمپ کے علاوہ پریاگ راج لکھنؤ ہائی وے کی کچھ زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔یہ بھی اطلاع ہے کہ ان کے خلاف ایس ڈی ایم صدر نے بھی زمین کی پیمائش کی اور انہیں ہائی وے کی کچھ زمین پر ناجائز قبضہ پایا جسے خالی کرایا گیا اور پٹرول پمپ کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی روپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔