راہل غیر بی جے پی اتحاد کی قیادت کریں گے: لالو

راہل گاندھی کے باضابطہ کانگریس پارٹی صدر مقرر ہونے میں بہت کم وقت بچا ہوا ہے ، اس سے قبل لالو پرساد یادو نے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پٹنہ میں لالو پرساد یادو پریس کی کانفرنس سے خطاب کرنے کی فائل تصویر
پٹنہ میں لالو پرساد یادو پریس کی کانفرنس سے خطاب کرنے کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

آر جے ڈی کے صدر لالو نے کہا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں راہل گاندھی غیر بی جے پی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم عہدے کےامیدوار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اور میری پارٹی کی پوری حمایت راہل گاندھی کے ساتھ ہے۔

لالو نے کہا کہ گجرات انتخابات میں نریندر مودی رام کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی وہاں ہار رہی ہے۔ لالو نے مزید کہا کہ بی جے پی رام کے نام پر ووٹ مانگ کر ووٹوں کے پولرائیزیشن کی کوشش کر رہی ہے۔

ادھر راہل گاندھی کا کانگریس پارٹی کا صدر مقرر ہونا تقریباً طے ہے۔ راہل کے حق میں داخل کئے گئے 89 کاغذات نامزگی کو صحیح پایا گیا ہے۔ اس طرح راہل گاندھی میدان میں اکیلے امید وار ہیں۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 دسمبر ہے اور امید ہے کہ اسی روز انہیں کانگریس کا صدر بنائے جانے کا اعلان کر دیا جائے گا ہے۔

راہل گاندھی کو کانگریس کا نائب صدر جنوری 2013 کو بنایا گیا تھا۔ اب وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی کا مقام لیں گے۔ سونیا گاندھی کو 1998 میں کانگریس کا صدر منتخب کیا گیا تھا اور وہ سب سے زیادہ مدت تک اس عہدے پر فائز رہی ہیں۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Dec 2017, 2:55 PM