غیرمقیم ہندوستانی مزدوروں سے بی جے پی کا امتیاز ناقابل قبول:راہل

سعودی، قطر، بحرین و دیگر ممالک کام کی تلاش میں جانے والے افراد کیلئے مرکزی حکومت کے نارنگی رنگ کا پاسپورٹ جاری کرنے کے فیصلہ کو راہل گاندھی نے غیر مقیم ہندوستانی مزدوروں کے تئیں امتیاز قرار دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے اس قدم پر اعتراض ظاہر کیا ہے جس کے تحت بیرونی ممالک جاکر کام تلاش کرنے والے ہندوستانیوں کو نارنگی رنگ کے کور والا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس قدم کو بی جے کا غیر مقیم ہندوستانی مزدوروں کے تئیں امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے امیگریشن چیک ریکوائرڈ (ای سی آر) پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے الگ رنگ کا پاسپورٹ جاری کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ غیر مقیم ہندستانی مزدوروں کے ساتھ دوسرے درجہ کےشہریوں والا سلوک برداشت نہیں کیا جائگا۔ واضح رہے کہ ای سی آر زمرے کے پاسپورٹ رکھنے والے زیادہ تر سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر جیسے خلیجی ممالک جاتے ہیں۔

گاندھی نے وزارت خارجہ کے اس فیصلہ کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ اسکی ذہنیت کو ظاہر کرتاہے ۔انھوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ پاسپورٹ اب فرد کے مستقل پتہ کی پہچان کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔

کانگریس صدر نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ہندستان کے غیر مقیم ہندستانی مزدور وں کے ساتھ دوسرے درجہ کے شہریوں کی طرح کا سلوک پوری طرح سے ناقابل قبول ہے ۔یہ کارروائی بی جے پی کےامتیازی سلوک والی ذہنیت کو ظاہرکرتا ہے۔‘‘

گاندھی نے یہ تبصرہ ان خبروں پر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے امیگریشن چیک ریکوائرڈ (ای سی آر ) والے پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے نارنگی رنگ کے کور والا پاسپورٹ تیار کیاہے جبکہ غیر ای سی آر والے شہریوں کے لئے پہلے کی طرح نیلے رنگ کا پاسپورٹ رہے گا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jan 2018, 5:47 PM