راہل گاندھی کا بیباک انٹرویو: آپ کو کیا پسند ہے؛ کار، اسکوٹر یا طیارہ؟ گاڑی چلانا پسند ہے یا نہیں؟

راہل گاندھی کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ انٹرویو سڑک پر لیا گیا ہے اور راہل گاندھی نے اس میں انوکھے انداز میں جواب دئے ہیں

user

قومی آوازبیورو

بھارت جوڑو یاترا کے دوران جس وقت راہل گاندھی ممبئی کے سڑکوں پر سفر کر رہے تھے تو ایک صحافی نے ان کا انٹرویو لیا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں راہل گاندھی انوکھے انداز میں جواب دے رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران ڈرون، ای وی اور جہازرانی وغیرہ کئی ایشوز پر بات ہوئی۔ دریں اثنا، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی دادی (اندرا گاندھی) کو آئرن لیڈی کہا جاتا تھا۔ اس کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا ’’ان کو گونگی گڑیا بھی کہا جاتا تھا۔ اور انہی لوگوں نے جنہوں نے انہیں گونگی گڑیا کہا تھا، انہی نے بعد میں انہیں آئرن لیڈی کے لقب سے نوازا۔ وہ ہمیشہ سے آئرن لیٹی تھیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔