راہل گاندھی کا انسانیت بھرا قدم، پریشان حال منیش راج کی بیٹی کی تعلیم کے لیے مدد کا وعدہ

راہل گاندھی نے پریشان حال منیش راج سے ملاقات کر کے ان کی بیٹی کے اسکول داخلے میں مدد کا وعدہ کیا۔ اس سے قبل وہ یوپی کے رام چیت کی زندگی میں بھی مثبت تبدیلی لا چکے ہیں

<div class="paragraphs"><p>منیش راج کے ساتھ کانگریس لیڈر راہل گاندھی</p></div>

منیش راج کے ساتھ کانگریس لیڈر راہل گاندھی

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی اپنے عوامی رویے اور ہمدردی پر مبنی فطرت کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ اکثر ایسے افراد کی مدد کے لیے سامنے آتے ہیں جو زندگی میں کسی نہ کسی دشواری کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔ حالیہ واقعے میں انہوں نے منیش راج نامی ایک ایسے والد کی بیٹی کی تعلیم میں مدد کا وعدہ کیا ہے، جو جسمانی چیلنجز کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور معاشی طور پر بھی کمزور ہیں۔

منیش راج گزشتہ ماہ اپنی 8 سالہ بیٹی کے اسکول داخلے کے لیے مدد مانگنے کی غرض سے دہلی میں 10 جن پتھ کے باہر راہل گاندھی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ اس وقت تو ملاقات ممکن نہ ہو سکی، مگر منگل 15 اپریل کو راہل گاندھی نے خود منیش راج کو ملاقات کے لیے بلایا۔

ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی بیٹی کے اسکول میں داخلے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے منیش راج کی زندگی کے دیگر پہلوؤں میں بھی تعاون دینے کا وعدہ کیا۔


یہ پہلا موقع نہیں کہ راہل گاندھی نے کسی پریشان حال فرد کی مدد کی ہو۔ حال ہی میں وہ اتر پردیش کے ضلع سلطان پور کے رہنے والے رام چیت نامی موچی کی مدد کے لیے بھی آگے آئے تھے۔ انہوں نے نہ صرف رام چیت سے ان کے دکان پر جا کر ملاقات کی بلکہ دہلی بلا کر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی سے بھی ملوایا۔ راہل گاندھی نے رام چیت کو جوتے بنانے کے لیے ایک خاص مشین تحفے میں دی اور ممبئی میں معروف ڈیزائنر سدھیر راجبھر سے بھی ملاقات کروائی، جس سے رام چیت کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔