راہل گاندھی کسان ریلی سے کریں گے انتخابی مہم کا آغاز

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بدھ کو کسان ریلی کے ذریعے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا اعلان کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بدھ کو کسان ریلی کے ذریعے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ گاندھی وديا دھرنگر اسٹیڈیم میں منعقد کسان ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پہلی بار راجستھان آ رہے گاندھی اس ریلی میں ریاستی حکومت کی طرف سے لئے گئے کسانوں کی قرض معافی کے فیصلہ کو ایک حصولیابی کے طور پر پیش کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس اس ریلی میں بڑی تعداد میں کسانوں اور پارٹی کارکنوں کی بھیڑ اکٹھی كرکے ایک مثبت پیغام دینا چاہے گی۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت نے عوام سے کیے وعدوں کے مطابق کسانوں کے قرض معافی کا فیصلہ کرکے مفاد عامہ کے کاموں کی شروعات کر چکی ہے اور ریلی کو لے کر کسانوں میں بھاری جوش و خروش ہے۔

کانگریس ذرائع کے مطابق ریلی میں 2 لاکھ کسان اور پارٹی کارکنوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ کسان ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں اور ریلی کے لئے بھیڑ جمع کرنے کی ذمہ داری وزرا مختلف اضلاع میں مصروف عمل ہیں۔ وہیں ریلی کی تیاریاں اور اہتمام اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ خود نگرانی میں کر رہے ہیں۔

گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں کانگریس ایک بھی سیٹ حاصل نہیں کر پائی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد اجمیر اور الور لوک سبھا ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدواروں نے جیت درج کرنے کے بعد ماحول پارٹی کے حق میں بنایا اور چودھویں اسمبلی میں صرف 21 سیٹ جیتنے والی کانگریس ریاست کی پندرہویں اسمبلی کے لئے گزشتہ ماہ ہوئے انتخابات میں حکومت بنانے میں کامیاب رہی۔

اسمبلی انتخابات میں جیت سے پرجوش کانگریس اب لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ اپنا دبدبہ قائم کرنے کے لئے مشقتیں شروع کر دی ہیں اور راہل کی کسان ریلی سے اپنا انتخابی آغاز کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے ریاست میں گزشتہ ماہ ہوئے اسمبلی انتخابات کے لئے 11 اگست کو الیکشن مہم کی شروعات کی تھی اور اسی طرز پر اب کانگریس لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں اتر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */