راہل گاندھی 12 اگست سے وائناڈ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے روانہ

لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے رکنیت بحال کئے جانے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی پہلی بار 12 اور 13 اگست کو کیرالہ میں اپنے پارلیمانی حلقہ وایناڈ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر&nbsp;@INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر@INCIndia

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے رکنیت بحال کئے جانے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی پہلی بار 12 اور 13 اگست کو کیرالہ میں اپنے پارلیمانی حلقہ وایناڈ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’راہل گاندھی جی 12-13 اگست کو اپنے حلقہ انتخاب وایناڈ میں ہوں گے۔ وئناڈ کے لوگ خوش ہیں کہ جمہوریت جیت گئی ہے، ان کی آواز پارلیمنٹ میں واپس لوٹ آئی ہے۔ راہل جی صرف ایک رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں بلکہ ان کے خاندان کے رکن ہیں۔‘‘


ان کا یہ تبصرہ لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے کانگریس کے سابق صدر کی رکنیت بحال کرنے کے ایک دن بعد اور سپریم کورٹ کی جانب سے 'مودی کنیت' ریمارکس ہتک عزت کیس میں ان کی سزا پر روک لگانے کے تین دن بعد آیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قرار دئے جانے کے بعد انہوں نے 11 اپریل کو اپنی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ اپنے پارلیمانی حلقے کا دورہ کیا تھا۔

اس کے بعد کانگریس لیڈر نے ایک روڈ شو میں حصہ لیا تھا جس میں ان کے حلقہ کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ پیر کو جب راہل گاندھی اپنی پارلیمانی رکنیت بحال ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تو اپوزیشن کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔


راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دعا مانگی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے ڈی ایم کے دفتر میں تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔