راہل گاندھی تلنگانہ کے 5 اسمبلی حلقوں میں 17 نومبر کو چلائیں گے انتخابی مہم

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر ایکس&nbsp;</p></div>

راہل گاندھی / تصویر ایکس

user

یو این آئی

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی 17 نومبر کو تلنگانہ میں 5 اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ وہ روڈ شوز، اسٹریٹ کارنر میٹنگس اور جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

تلنگانہ کانگریس نے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ تلنگانہ میں مہم چلائیں اور امکان ہے کہ ان کے دورے کو اندرون دو دن قطعیت دے دیا جائے گا۔ راہل گاندھی جمعہ کو حیدرآباد پہنچیں گے اور وہ اسمبلی حلقوں پِناپاکا، نرسم پیٹ، ورنگل ویسٹ، ورنگل ایسٹ اور راجندرنگر میں انتخابی مہم چلائیں گے۔


پِناپاکا اسمبلی حلقہ سے ان کی مہم کا آغاز ہوگا۔ وہ اس حلقہ میں روڈ شو اور اسٹریٹ کارنر میٹنگ میں حصہ لیں گے اور بعد ازاں نرسم پیٹ اسمبلی حلقہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ ساتھ ہی ساتھ راہل گاندھی ورنگل ایسٹ اورورنگل ویسٹ اسمبلی حلقوں میں بھی مہم چلائیں گے۔ راہل گاندھی راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں بھی مہم چلانے کے بعد قومی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہو جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔