امریکی ٹرک ڈرائیور کی کمائی سن کر راہل گاندھی ہوئے دنگ

راہل گاندھی نے ٹرک کے ذریعے واشنگٹن سے نیویارک تک 190 کلومیٹر کا سفر کیا۔ اس دوران وہ ڈرائیور تیجندر گل  کی کمائی سن کر ہوئے دنگ۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک ٹرک میں واشنگٹن سے نیویارک تک کا 190 کلومیٹر کا سفر کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹرک ڈرائیور تیجندر گل سے بات کی اور اس بات چیت کا ویڈیو شیئر کیا۔ راہل نے سفر کے دوران ٹرک ڈرائیور کی ماہانہ کمائی کے بارے میں جب سوال کیا اور ڈرائیور تیجندر گل نے اپنی مہینے کی کمائی بتائی تو راہل دنگ رہ گئے۔

واضح رہے راہل گاندھی اس سے قبل پنجاب میں بھی ٹرک کا سفر کر چکے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے امرتسر میں ٹرک ڈرائیوروں سے ان کے مسائل جاننے کے لیے بات کی تھی۔ اب راہل نے امریکہ میں ٹرک سے سفر کیا۔ انہوں نے ٹرک ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر یہ سفر کیا۔ اس دوران راہل نے کہا، امریکہ کے ٹرک ہندوستان کے مقابلے زیادہ آرام دہ ہیں۔ یہ ڈرائیور کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ ہندوستان کے ٹرکوں میں ٹرک ڈرائیور کے آرام کا خیال نہیں رکھا جاتا۔


اس دوران تیجندر گل نے بتایا کہ امریکہ میں ٹرک میں حفاظتی انتظام بہت زیادہ ہیں۔ یہاں کوئی پولیس والا پریشان نہیں کرتا نہ ہی کسی چوری کا خوف ہے۔ پر ڈرائیور تیجندر گل نے بتایا کہ اگر کوئی امریکہ میں گاڑی چلاتا ہے تو ایک مہینے میں 4-5 لاکھ روپے آسانی سے کما سکتا ہے۔ ڈرائیور تیجندر گل آرام سے 8-10 ہزار ڈالر کماتا ہے یعنی ہندوستان کے مطابق ایک ماہ میں 8 لاکھ روپے کماتا ہے۔ یہ سن کر راہل گاندھی بھی حیران رہ گئے اور وہ کہتے ہیں کتنے... 8 لاکھ روپے۔

راہل نے تیجندر گل سے کہا کہ آپ لوگ بہت مشکل کام کر رہے ہیں۔ آپ لوگ بہت محنت کر رہے ہیں، فیملی سے دور رہیں۔ یہاں ٹرک چلا کر خاندان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔ لیکن ہندوستان میں ٹرک چلا کر خاندان کی کفالت نہیں کی جا سکتی۔ ٹرک ڈرائیور نے راہل سے پوچھا کیا آپ گانا سنیں گے؟ اس پر راہل کہتے ہیں، ہاں لگائیں۔ ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست ہے راہل جی۔ سدھو موسے والا کانگریسی کارکن تھا، اسے انصاف نہیں ملا۔ راہل کہتے ہیں ہاں بالکل۔ لگاؤ اس کا گانا۔


تیجندر نے مزید کہا، ہندوستان میں بی جے پی کے بھکت روزگار، تعلیم، اچھا انسان بننے کی بات نہیں کر رہے ہیں۔ پچھلی بار لوگوں نے اسے جتوا دیا تھا لیکن مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب لوگ سمجھ گئے ہیں۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ناشتہ کیا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے راہل کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔