’نیوز میکر آف دی ایئر‘ راہل گاندھی، 2019 میں مودی کے لئے بڑا چیلنج

حال ہی میں راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے تین ریاستوں میں اقتدار حاصل کیا ہے اور اب 2019 کے عام انتخابات سے کچھ مہینے قبل ’انڈیا ٹوڈے‘ کی جانب سے انہیں ’نیوز میکر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک کی مایہ ناز ہفتہ وار میگزین انڈیا ٹوڈے نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو 2018 کا ’نیوز میکر آف دی ایئر‘ (سب سے زیادہ خبروں میں چھائے رہنے والی شخصیت) قرار دیا ہے۔ اپنے تازہ شمارے میں میگزین نے ایک قومی رہنما کے طور پر راہل گاندھی کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک جرأت مند اور کرشمائی رہنما قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ کانگریس صدر کی نہ صرف سیاسی ساکھ مضبوط ہوئی ہے بلکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج دینے والے اہم رہنما بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 2017 میں وراٹ کوہلی، 2016 میں نریندر مودی، 2015 میں اسٹارٹ اپ انڈیا کو اجتماعی طور سے نیوز میکر آف دی ایئر قرار دیا جا چکا ہے۔ نریندر مودی 2014 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی نظر میں 2014 میں نریندر مودی نیوز میکر آف دی ایئر اس لئے بنے تھے کیوں کہ اس سال ہوئے عام انتخابات میں انہوں نے جیت حاصل کی تھی اور وہ ملک کے وزیر اعظم بنے تھے۔ جبکہ 2016 میں انہیں نوٹ بندی کا جوا کھیلنے کے لئے یہ اعزاز فراہم کیا گیا تھا۔ آج ان دونوں کی حقیقت عوام کے سامنے ہے۔ جن وعدوں کی پوٹلی کے ذریعہ نریندر مودی اقتدار کے سنگھاسن تک پہنچے تھے انہیں عملی جامہ پہنانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ نوٹ بندی پر تو جتنا کہا جائے اتنا ہی کم ہے کیوں کہ یہ تو ملک کے عوام کے لئے ایک ایسا سانحہ ہے جنسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔

اب 2019 میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں، اس کے کچھ مہینے قبل راہل گاندھی کو یہ اعزاز دیا جانا کافی اہم ہے۔ حال ہی میں انہیں کی قیادت میں کانگریس نے تین ریاستوں میں اقتدار حاصل کیا ہے۔ راہل گاندھی کے صدر بننے کے ایک سال کے اندر ہی کانگریس کی اس شاندار جیت نے ان کی قیادت میں مزید تقویت پیدا کی ہے، جس کے بعد وہ برسر اقتدار مودی اینڈ پارٹی کے لئے ایک بڑا چیلنج بن کر ابھرے ہیں۔

ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے انڈیا ٹوڈے کی سرورق رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ انڈیا ٹوڈے نے راہل گاندھی کو مودی کے لئے بڑا چیلنج قرار دیا ہے، ہم بھی انہیں اگلا وزیر اعظم بنانے کے لئے پوری محنت کریں گے۔

ڈاکٹر پوجا تریپاٹھی نے انڈیا ٹوڈے کے کور کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دیکھئے کو لحروں کو بدل رہے ہیں۔‘‘

انڈیا ٹوڈے نے سال 2019 میں بھی راہل گاندھی کو ’نیوز میکر آف انڈیا‘ قرار دیا تھا۔ اس سال یو پی اے لگاتار دوسری مرتبہ مرکز کے اقتدار تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔ راہل گاندھی کی قیادت اور ان کی صلاحیت کا یہ اعتراف ہندوستانی سیاست پر ان کے فیصلہ کن اثر کی عکاسی کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Dec 2018, 10:10 PM