ننکانہ صاحب حملہ افسوسناک: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر مشتعل ہجوم کے ذریعہ حملے کو سخت گیری پر مبنی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں اور سبھی کو اس کی مذمت کرنی چاہئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر مشتعل ہجوم کے ذریعہ حملے کو سخت گیری پر مبنی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں اور سبھی کو اس کی مذمت کرنی چاہئے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ننکانہ صاحب پر حملہ قابل مذمت ہے اور بلاشبہ اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔ سخت گیری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ خطرناک زہر ہے جس کا حل صرف محبت، باہمی احترام اور آپسی سمجھداری ہے۔‘‘


کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا ’’ننکانہ صاحب گردوارے پر حملہ انسانیت کے آدرشوں اور مذہبی اقدار کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے۔ اس حملے کے لئے براہ راست طور پر پاکستان کی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت ننکانہ صاحب کی حفاظت کو یقینی بنائے۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں جمعہ کے روز معمولی جھگڑے پر مشتعل ہجوم نے سکھوں کے مذہبی مقام گرودوارہ ننکانہ صاحب کے باہر تقریباً چار گھنٹے تک مظاہرہ اور احتجاج کیا تھا۔ہندوستانی حکومت نے پاکستان میں ننکانہ صاحب گرودوارے میں توڑپھوڑ کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے اور پاکستان سے سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔