اسے روپے کا ٹوٹنا نہیں ’برباد ہو جانا‘ کہیں گے: راہل گاندھی

ڈالر کے مقابلہ روپے کی گرتی قدر کو راہل نے تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ روپے کی قیمت لگاتار گرتی جا رہی ہے اور عوام سے اچھے دنوں کا وعدہ کرنے والے مودی خاموش بیٹھے ہیں۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ڈالر کے مقابلہ روپے کی گرتی قدر کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ڈالر کے مقابلہ روپیہ 73.77 کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسے بریکنگ نہیں کہیں گے بلکہ بروکن (ٹوٹ چکا) کہیں گے۔‘‘

قبل ازیں بدھ کی رات کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے مدے پر مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ شاعرانہ انداز میں کئے گئے ٹوئٹ میں راہل نے کہا تھا۔

روپیہ گیا 73 کے پار، مہنگائی مچائے ہاہاکار

تیل گیس کو لگی ہے آگ، بازار میں مچی بھاگم بھاگ

او 56 انچ سینے والے، کب تک چلے گا ’سائلنٹ موڈ‘

کہاں ہے اچھے دن کا کوڈ؟

واضح رہے، ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی قیمت 74 کے قریب پہنچ چکی ہے جو اب تک کی سب سے نچلی سطح ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام پہلے ہی آسمان پر ہیں۔ پٹرول کی قیمت 90 روپے کے پار چلی گئی ہے، ڈیزل بھی 85 پر پہنچ گیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں انہیں سب باتوں کا ذکر کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے اور ان کے مشہور انتخابی جملہ ’اچھے دن‘ والے نعرے کی یاد دلائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Oct 2018, 4:07 PM