’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو مودی حکومت سو رہی ہوتی ہے‘

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو ہندوستانی سرکار سو رہی ہوتی ہے، چلیے حکومت کو جگاتے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر قومی آواز/ویپن
راہل گاندھی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو ہندوستانی سرکار سو رہی ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چلیے حکومت کو جگاتے ہیں۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے #SpeakUpforCovidNyay لگایا ہے۔

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار چھپانے کے الزام عائد کیے ہیں۔ راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کورونا مہلوکین کے صحیح اعداد و شمار پیش کیے جائیں۔ ساتھ ہی کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ راہل گاندھی لگاتار کر رہے ہیں۔


راہل گاندھی نے 24 نومبر کو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات ماڈل کی بات تو ہوتی رہتی ہے، ہم نے جن کنبوں سے بات کی سب نے یہ کہا کہ کووڈ کے وقت نہ ان کو آکسیجن کی فراہمی ہوئی، نہ بستر ملا اور نہ ہی ونٹیلیٹر۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جب حکومت کو لوگوں کی مدد کرنی تھی تب حکومت نہیں تھی، جب لوگوں کو معاوضے کی ضرورت تھی تب بھی وہ وہاں نہیں تھی۔ حکومت جھوٹے اعداد و شمار پیش کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */