کانگریس کے وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو نہ سنا تو تبدیل ہو جائیں گے، راہل کا اعلان

بھوپال میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں عوام ہی ریاست کے مالک ہیں، کانگریس کے ہر ایک سی ایم کو یہ بات یاد رکھنی ہوگی، اگر وہ بھولے تو نیا سی ایم آ جائے گا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>
تصویر / @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقدہ ’آبھار سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی حکومت نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور خواتین کی حکومت ہے۔ کانگریس کے وزیر سمیت کوئی کارکن اس بات کو نہیں بھولیں کہ ان کا کام عوام کا حکم سننا ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا، ’’مدھیہ پردیش کے عوام ہی ریاست کے مالک ہیں، ریاست کے نوجوان مالک ہیں۔ عوام کی طاقت کے بل پر ہی ہم آج جمبوری میدان میں کھڑے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’آپ کی طاقت نے کانگریس کو انتخابات میں جتایا ہے اور آپ کی طاقت نے ہی آپ کا قرض معاف کیا ہے۔ ہم نے صرف آپ کی طاقت کو یکجا کرنے کا کام کیا ہے اور آپ کے دل کی آواز کو سنا ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے کہا، ’’کانگریس کے ہر وزیر اعلیٰ اس بات کو نہیں بھولیں گے اگر وہ بھول گئے تو ایک نیا وزیر اعلیٰ آ جائے گا۔‘‘

اپنے تقریبا 20 منٹ کے خطاب میں راہل گاندھی نے کارکنوں کو ’ببر شیر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے ہی ریاست میں حکومت بنواتے ہوئے مسٹر کمل ناتھ کو وزیر اعلی کے عہدے تک پہنچایا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سابقہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشا نہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس ریاست کو بیوروکریسی کے دم پر نہیں، بلکہ پنچایتوں کے دم پر چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کمل ناتھ سمیت تمام وزیر بھی کارکنوں کے لئے ہمیشہ اپنے دروازے کھولے رکھیں گے اور یہ ریاست ہر شہری کی ہے۔

دریں اثنا، راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس صدر نے کہا کہ پارٹی نے تینوں ریاستوں میں اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے قرض معاف کر دیے۔ اس کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی گھبرا گئے اور اب وہ بھی کسانوں کی خبر لینے لگے ہیں۔ لیکن عوام سب کچھ سمجھتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کسانوں کو فریب دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج دیپک بویریا، وزیر اعلی کمل ناتھ، سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ اور جیوتیرادتیہ سندھیا بھی موجود تھے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔