راہل گاندھی نے ہریانہ میں ٹرک پر کی سواری، ڈرائیوروں سے ملاقات کر کے سنے ان کے مسائل، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی دہلی سے شملہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں، اس دوران انہوں نے انبالہ سے چنڈی گڑھ تک ٹرک پر سواری کی اور ڈرائیوروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سمجھنے کی کوشش کی

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ٹرک پر سوار دیکھا گیاہے۔ راہل گاندھی گزشتہ روز دہلی سے شملہ کے لیے روانہ ہو گئے، اس دوران انہوں نے انبالہ سے چنڈی گڑھ تک ٹرک پر سواری کی اور ڈرائیوروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سمجھنے کی کوشش کی۔

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

راہل گاندھی کی ٹرک پر سواریی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ کانگریس کے تمام کارکنوں اور لیڈروں نے راہل کی ٹرک میں سفر کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس کے علاوہ عام صارفین بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی کی تعریف کر رہے ہیں۔

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت نے راہل گاندھی کے ٹرک سے سفر کرنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا ’’یونیورسٹی کے طلباء سے، کھلاڑیوں سے، سول سروس کی تیاری کرنے والے نوجوانوں سے، کسانوں سے، ڈلیوری پارٹنرز سے، بس میں عام شہریوں سے اور اب آدھی رات کو ٹرک کے ڈرائیور سے، راہل گاندھی ان سبھی سے ملاقات کیوں کر رہے ہیں؟ کیونکہ وہ اس ملک کے لوگوں کی بات سننا چاہتے ہیں، ان کی مشکلات اور مسائل کو سمجھنا چاہتے ہیں۔‘‘

سپریہ شرینیت نے مزد کہا ’’انہیں (راہل گاندھی کو) ایسا کرتے دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ کوئی تو ہے جو عوام کے ساتھ کھڑا ہے، کوئی تو ہے جو ان کے بہتر کل کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے، کوئی تو ہے جو نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھول رہا ہے۔ اور آہستہ آہستہ یہ احساس ہو رہا ہے کہ یہ ملک محبت اور امن کی راہ پر لوٹنا چاہتا ہے۔ آہستہ آہستہ یہ ملک آخر کار راہل گاندھی کے ساتھ چل ہی پڑا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔