مدھیہ پردیش: راہل گاندھی کا دو روزہ دورہ شروع

30 اکتوبر کی صبح کانگریس صدر راہل گاندھی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کریں گے اور پھر دوپہر میں تاجروں اور کاروباریوں سے بھی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اندور: کانگریس صدر راہل گاندھی اپنے دوروزہ دورے پر آج مدھیہ پردیش کے اندور شہر پہنچ گئے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ اندور، اجین، جھابوا، دھار، خرگون، مہو میں عوامی جلسہ کرنے کے ساتھ ہی اندور میں روڈ شو کریں گے۔ راہل گاندھی خصوصی طیارے سے اندور پہنچے جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اجین پینچ گئےہیں۔ اجین پہنچ کر انہوں نے بھگوان مہاکال کے درشن کیے۔

اب وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ دوپہر میں وہ اجین سے روانہ ہوکر جھابوا پہنچیں گے، جہاں وہ کالج گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی اندور واپس آکر وہاں شام کو روڈ شو کریں گے۔ روڈ شو کے بعد راہل گاندھی راج واڑا چوک پر ایک جلسےسے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کل صبح کانگریس صدر اخبارات کے مدیر اور صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت بھی کریں گے۔ دوپہر میں وہ تاجروں اور کاروباریوں سے بات چیت کریں گے۔ کل ہی وہ دھار اور خرگون میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کل شام وہ مہو پہنچ کر امبیڈکر مجسمے پر خراج عقیدت پیش کریں گے اور مہو میں ہی نئے دسہرے میدان میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ سبھی پروگراموں کے بعد کل شام وہ اندور سے خصوصی طیارے سے دہلی کےلئے روانہ ہوجائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔