راہل گاندھی نے  ڈیلیوری پارٹنرز کے ساتھ ڈوسا کھایا ، اسکوٹر پر سوار ی کی

عارضی ملازمت کر نے والے کارکنوں اور ڈیلیوری پارٹنرز کے ساتھ  مسالہ ڈوسا کھایا ، ناشتہ کیا اورکھل کر بات چیت کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا آئی این سی ٹویٹر</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا آئی این سی ٹویٹر

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر  راہل گاندھی نے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں عارضی ورکروں اور ڈیلیوری پارٹنرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے مختلف کمپنیوں کے عارضی   ورکرز اور ڈیلیوری پارٹنرز کے مسائل سنے ۔ اس کے ساتھ راہل نے ان کارکنوں کے ساتھ مسالہ ڈوسا کھایا  اور ناشتہ بھی کیا۔

راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت کے دوران، عارضی (گگ) کارکنوں نے شکایت کی کہ بے روزگاری کے مسئلے نے انہیں کم تنخواہ والی ملازمتیں لینے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے ان سے کھیلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے اپنے پسندیدہ فٹ بال کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھا۔ سوئگی، زوماٹو، بلنکیٹ اور ڈنزو جیسے ایگریگیٹرز کے ڈیلیوری پارٹنرز کو بنگلورو میں کانگریس کے سینئر لیڈر کے ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔


کانگریس پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ راہل گاندھی نے آج بنگلورو کے مشہور ایئر لائنز ہوٹل میں ڈنزو، سوئگی، زوماٹو، بلنکیٹ وغیرہ کے گگ  یعنی عارضی ملازمت کر نے والے کارکنوں اور ڈیلیوری پارٹنرز کے ساتھ کھل کر بات چیت کی۔ ایک کپ کافی اور مسالہ ڈوسے پر، انہوں نے ڈیلیوری ورکرز کی زندگیوں، مستحکم روزگار کی کمی اور بنیادی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یہ بھی سیکھا کہ ان نوجوانوں نے عارضی نوکریاں کیوں لی ہیں اور ان کی کام کرنے کی حالت کیا ہے۔

اس کے بعد راہل گاندھی کو بنگلورو میں اپنے ہوٹل پہنچنے کے لیے دو پہیہ گاڑی میں سوار ہوتے دیکھا گیا۔ دوسری طرف، بی جے پی نے بنگلورو میں راہل گاندھی کے روڈ شو اور میٹنگوں پر طنز کیا۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ راہل کے روڈ شو کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقلیتی آبادی والے علاقوں کا احاطہ کیا جائے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ بدھ یعنی 10 مئی کو ہوگی اور نتائج کا اعلان ہفتہ یعنی 13 مئی کو کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔