کیرالہ: سانپ کے ڈسنے سے جان بحق ہوئی شیرین کے اہل خانہ سے راہل گاندھی کی ملاقات

اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کر رہے راہل گاندھی نے دس سالہ طالبہ شیرین کے اہل خانہ سے مقالات کی، طالبہ کی اس وقت سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی جب وہ اپنے اسکول کے کمرہ جماعت میں موجود تھی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

وائناڈ: کانگریس کے لیڈر اور وائنائڈ سیٹ سے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے جمعہ کے روز شہلا شیرین کے گھر اور اسکول کا دورہ کیا۔ یہ بچی سلطان باتھیری کے ایک سرکاری اسکول میں زیرتعلیم تھی جہاں سانپ کے کاٹ لینے سے اس کی موت ہو گئی۔ راہل گاندھی نے سروجنا ووکیشنل ہائر سیکنڈری اسکول کا بھی دور ہ کیا جہاں اس بچی کو سانپ نے ڈس لیا تھا۔

راہل گاندھی نے بچی کے والدین، رشتہ داروں اور ساتھ میں پڑھنے والوں سے بھی ملاقات کی اور وائناڈ میں ایک میڈیکل کالج قیام کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

راہل گاندھی وائناڈ کے دورے پر جمعرات کو پہنچے تھے اور اس کے اگلے دن (جمعہ کو) انہوں نے دس سالہ شیرین کے گھر کا دورہ کیا۔ راہل گاندھی ’سلطان باتھری‘ میں واقع سرکاری اسکول کے اس کمرہ جماعت میں بھی گئے جہاں طالبہ کو سانپ کے ڈسنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہاں انہوں نے طلبہ سے گفتگو بھی کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

شیرین کے گھر پر کچھ دیر وقت گزارنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دریں اثنا، شیرین کی والدہ نے بتایا کہ اگر اس علاقے میں میڈیکل کالج اور ہسپتال ہوتا تو آج ان کی بیٹی زندہ رہتی۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کی ضلع میں اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سانپ کے ڈسنے کے بعد طالبہ کو پہلے صحت کے مرکز لے جایا گیا تھا، یہاں ’اینٹی وینوم‘ اور ’وینٹی لیٹر‘ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شیرین کی جان کی حفاظت نہیں کی جا سکی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Dec 2019, 6:28 PM