بنگلورو: راہل گاندھی کی صفائی ملازمین سے ملاقات

راہل گاندھی نے صفائی ملازمین کو یقین دلایا کہ اگر 2019کے عام نتخابات میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے توانہیں مناسب فائدہ دلایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک میں انتخابی دورہ پر آئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے برہن بنگلورو میٹروپولیٹن پورا کرمی کاس کی گلیوں میں صفائی کا کام کرنے والے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
راہل گاندھی سے بات چیت کے دوران صفائی ملازمین نے ان سے کہا کہ، ’’ہم ٹھیکیداروں کے ماتحت کام کررہے ہیں۔ ہماری خدمات مستقل کی جانی چاہئیں تاکہ ہمیں سرکاری سہولیات کا فائدہ مل سکے۔ ابھی ہم ٹھیکیداروں پر منحصر ہیں اور کسی فائدہ یا سہولت کے اہل نہیں ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے صفائی ملازمین کو یقین دلایا کہ اگر 2019کے عام نتخابات میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے توانہیں مناسب فائدہ دلایا جائے گا۔
اس موقع پر گاندھی کے ساتھ موجود وزیراعلی سدارمیا نے کہاکہ ان کی حکومت نے صفائی ملازمین کی زندگی کی سطح اور مالی حالت میں بہتری کے لئے ان کا محنتانہ 8500 روپے سے بڑھا کر 17 ہزار روپے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کو کم قیمت پر کھانا دستیاب کرانے کے لئے کینٹین کی سہولت کے علاوہ ٹھیکیداروں کے استحصال سے بچانے کے لئے ان کی محنت کا پیسہ ان کے بنک اکاونٹ میں بھجوانے کا کام کیا ہے۔
راہل گاندھی نے جنن جیوتی آڈیٹوریم میں کاروباری ہستیوں سے بھی بات چیت کی۔ اس دوران میڈیا کو وہاں سے دور رکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔