راہل گاندھی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرس سے کی ملاقات، اہم ایشوز پر ہوا تبادلہ خیال
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرس کی ملاقات کے دوران لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گگوئی بھی موجود تھے۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج (جمعہ، 30 مئی) نئی دہلی میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرس سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی تعاون سے منسلک موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی کچھ دیگر اہم ایشوز پر بھی بات چیت دونوں لیڈران کے درمیان ہوئی۔

دراصل ونسٹن پیٹرس اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ آج جب راہل گاندھی اور ونسٹن پیٹرس کی ملاقات ہوئی، تو اس دوران لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گگوئی بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی نے اس ملاقات کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی ہیں، اور لکھا ہے کہ ’’نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرنا خوش کن رہا۔ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے، مشترکہ جمہوری اقدار اور تیزی سے پیچیدہ ہوتی دنیا میں عالمی تعاون کی اہمیت پر گرمجوشی بھری بات چیت ہوئی۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔