راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر جذباتی ہوئے راہل گاندھی، کہا- ’پاپا آپ میرے ساتھ ہی ہیں...‘

اس موقع پر اپنے والد راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔راہل گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’’پاپا، آپ میرے ساتھ ہی ہیں، ایک تحریک کے طور پر، یادوں میں، ہمیشہ۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی آج 32ویں برسی ہے۔ سال 1991 میں آج ہی کے دن راجیو گاندھی ایک خودکش حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ اس موقع پر اپنے والد راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔راہل گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’’پاپا، آپ میرے ساتھ ہی ہیں، ایک تحریک کے طور پر، یادوں میں، ہمیشہ۔‘‘


دریں اثنا، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت متعدد قومی رہنماؤن نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم شہادت پر ’ویر بھومی‘ جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو 31 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک خودکش بم دھماکہ کے دوران اس وقت ان کی جان چلی گئی تھی، جب وہ وہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے گئے تھے۔ 21 مئی 1991 کو راجیو گاندھی تقریباً 10.15 بجے ریلی کے مقام پر پہنچے تھے۔ وہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے اور انہوں نے نیچے اترتے ہی سب کو سلام پیش کیا تھا۔

اسٹیج کی طرف بڑھتے ہوئے ایک خاتون خودکش حملہ آور دھنو نے انہیں ہار پہنانا چاہا لیکن سب انسپکٹر انسویا نے اسے روک دیا۔ تاہم راجیو گاندھی کے کہنے پر انہیں ہار پہنانے کی اجازت دی گئی۔ دھنو نے انہیں ہار پہنایا اور جب وہ ان کے پاؤں چھونے کے لیے نیچے جھکی تو اس نے اس کی کمر پر بندھے بم کا بٹن دبا دیا۔ ایک زوردار دھماکا ہوا اور اس میں راجیو گاندھی کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔