تشہیر کاری کے بجائے ویکسین اور آکسیجن پر توجہ دیں، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آکسیجن کی کمی کے سبب دلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں مریضوں کی موت کی خبر کافی رنجیدہ ہے۔ مرنے والوں کے کنبوں کو تعاون مہیا کرانے کی درخواست کرتا ہوں‘‘۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یہاں جے پور گولڈن اسپتال میں داخل کورونا کے کئی مریضوں کی آکسیجن نہ ملنے سے موت موت ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’آکسیجن کی کمی کے سبب دلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں مریضوں کی موت کی خبر کافی رنجیدہ ہے۔ مرنے والوں کے کنبوں کو تعاون مہیا کرانے کی درخواست کرتا ہوں‘‘۔

اس سے قبل انہوں نے ایک دیگر پیغام میں کورونا کے سبب پیدا ہوئی موجودہ صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے حکومت سے آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پی آر اور غیر ضروری پروجیکٹوں پر خرچ کرنے کے بجائے ویکسین، آکسیجن اور دیگر صحت کی خدمات پر توجہ دیں۔ آنے والے دنوں میں یہ بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔ اس سے نمٹنے کے لئے ملک کو تیار رہنا ہوگا۔ موجودہ حالت ناقابل برداشت ہے‘‘۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔