پہلے للت-مالیا، اب نیرو بھی فرار، کہاں ہے دیس کا چوکیدار: راہل

راہل نے مودی پر پی این بی گھوٹالہ کے حوالہ سے نشانہ لگایا ہے، انہوں نے پوچھا ہے کہ ’نہ کھاؤں گا اور نہ کھانے دوں گا ‘ کی بات کرنے والے اور خود کو چوکیدار قرار دینے والے وزیر اعظم مودی کہاں ہیں۔‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا پی این بی گھوٹالہ کے حوالہ سے وزیر اعظم مودی پر حملہ جاری ہے۔ راہل گاندھی نے ویزر اعظم مودی پر تازہ حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ’’پہلے للت پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار۔ کہاں ہے، نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا، کہنے والا چوکیدار؟‘‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں وزیر اعظم مودی کے لوک سبھا انتخابات میں دئیے بیان پر طنز کیا ہے جس میں انہوں نے خود کو ملک کا چوکیدار بنانے کی اپیل کی تھی۔ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ’نہ تو کھاؤں گا اور نہ کھانے دوں گا‘۔ نریندر مودی اپنے اس بیان سے بدعنوانی سے پاک ہندوستان بنانے کی لوگوں کو یقین دہانی کراتے تھے۔ اسی پر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ طنز کیا ہے۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پی این بی گھوٹالہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ’’صاحب کی خاموشی کا راز جاننے کو جنتا بے قرار، ان کی چپی چیخ چیخ کر بتائے وہ کس کے ہیں وفادار۔ ‘‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ وزیر اعظم مودی سے پوچھا ہے کہ آخر وہ اس معاملہ پر خاموش کیوں ہیں اور اگر وہ خاموش ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بدعنوان لوگوں کے وفادار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Feb 2018, 2:30 PM