جو لکھیم پور کے غیر انسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے: راہل گاندھی

وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ جو اس غیر انسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ ہم اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے -

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کو غیر انسانی قرار دیا اور کہا کہ اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے ایک خبر پوسٹ کی ہے کہ بی جے پی لیڈر کی گاڑی نے کسانوں کو کچل دیا ، اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں نے کار میں آگ لگائی۔


وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جو اس غیر انسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ لیکن ہم اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے - کسان ستیہ گرہ زندہ باد۔

خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے نے کسانوں پر اس وقت گاڑی چڑھا دی جب کسانوں نے مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اجے مشرا اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشوا پرساد موریہ کے آنے کی اطلاع پر کسانوں نے ہیلی پیڈ پر قبضہ کرلیا۔ کسان زراعت سے متعلق قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔


کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اس سارے معاملہ پر ٹویٹ کیا ہے ’’بی جے پی ملک کے کسانوں سے کتنی نفرت کرتی ہے؟ انہیں جینے کا حق نہیں ہے؟اگر وہ آواز اٹھائیں گے تو انہیں گولی مار دوگے، گاڑی چڑھا کر روند دوگے؟بہت ہو چکا ۔ یہ کسان ملک ہیں ، بی جے پی کے ظالم نظریات کی جاگیر نہیں ہیں۔ کسان ستیہ گرہ مضبوط ہو گا اور کسانوں کی آواز بلند ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔